فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ کا ماراوی میں نافذ مارشل لاء دسمبر کے آخر تک اٹھانے کا عندیہ

منگل 10 دسمبر 2019 13:38

فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ کا ماراوی میں نافذ مارشل لاء دسمبر کے آخر ..
منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے جنوبی فلپائن کے جزیرہ منڈانائو کے شہر ماراوی میں دوسال قبل نافذ ہونے والا مارشل لاء دسمبر کے آخر تک اٹھانے کا عندیہ دے دیا،یہ مارشل لاء علاقے میں داعش کے قدم جمانے کی کوشش روکنے کے لیے 2 سال قبل نافذ کیا گیا تھا۔ یہ بات فلپائن کے صدارتی ترجمان سلواڈور پنیلو نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صدر نے مئی 2017ء میں منڈانائو میں اس وقت مارشل لاء نافذ کیا جب داعش نے ایک شہر ماراوی میں قدم جمانے کی کوشش کی جس کے خلاف5 ماہ تک لڑائی جاری رہیاور اس دوران 1200 افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان سلواڈور پنیلو نے کہا کہ صدارتی محل کو سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے کہ وہ 31 دسمبر کے بعد منڈانائو میں مارشل لاء میں توسیع کیے بغیر امن و سلامتی کو برقرار رکھنا یقینی بنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈیوٹرٹ کے سلامتی مشیروں نے دہشت گردوں اور عسکریت پسند باغیوں کو کمزور کرنے کے اقدامات کو سراہا ہے جس سے جرائم کی شرح میں نہ صرف کمی ہوئی ہے بلکہ داعش کے لیڈرز کو بھی پکڑا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :