ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے ، روسی صدر

منگل 10 دسمبر 2019 16:50

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے ، روسی صدر
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندی کا فیصلہ اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور روس کے پاس اس کے خلاف عدالت جانے کے تمام جواز موجود ہیں۔روسی صدر نے ایجنسی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے سوال پر کہاکہ سب سے پہلے ہمیں ڈوپنگ ایجنسی کے فیصلے کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پابندی عائد کرنے کی بنیاد کیا ہے اور میرے مطابق ڈوپنگ ایجنسیکو روس اولمپک نیشنل کمیٹی کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے اور اگر نہیں ہے تو روس کو قومی پرچم کے نیچے مقابلہ کا انعقاد کرنے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سزا ذاتی ہونی چاہئے، سزا اجتماعی نوعیت کی نہیں ہو سکتی اور یہ ایسے لوگوں پر بھی نافذ ہو رہی ہے جن کی کوئی غلطی نہیں ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی روس پر اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری سے ڈیٹا چرانے کے الزام میں اس پر 2020ء ٹوکیو اولمپک اور 2022ء سرائی اولمپکس سمیت کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی