ہالی وڈ فلمسازہاروے وینسٹائن متاثرہ خواتین کو 25 ملین ڈالر دینے پر رضامند، معاہدہ طے

جمعرات 12 دسمبر 2019 14:10

ہالی وڈ فلمسازہاروے وینسٹائن متاثرہ خواتین کو 25 ملین ڈالر دینے پر رضامند، ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ہالی وڈ کے معروف فلمساز ہاروے وینسٹائن کا ان کے ہاتھوں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے والی خواتین کے ساتھ 25 ملین ڈالر کا زرتلافی کا معاہدہ طے پاگیا۔ متاثرہ خواتین کی وکیلہ نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ طے پائے جانے والے معاہدے کی رو سے معاوضہ وینسٹائن کے ہاتھوں جنسی طور ہراساں ہونے والی 30 سے زیادہ اداکاراؤں اور سابقہ خواتین ملازمین میں برابر تقسیم کیا جائے گا جنہوں نے 67 سالہ پروڈیوسر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے سے لے کر عصمت دری تک کے الزامات عائد کیئے ہیں۔

ان کے خلاف 2010 میں اداکارہ ایرون فیلر نے آواز اٹھاتے ہوئے عصمت دری کا الزام کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں ’’می ٹو‘‘ سوشل میڈیا تحریک نے تہلکہ مچایا بعد ازاں ایرون کے ساتھ شہرہ آفاق اداکارہ انجلینا جولی ، جیوینتھ پالٹرو اور سلمیٰ ہائیک سمیت درجنوں دوسری اداکارائیں بھی شامل ہوگئیں،ان تمام نے بھی وینسٹائن پر عصمت دری اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تاہم وینسٹائن نے اب تک ان الزامات کو تسلیم نہیں کیا ہے البتہ مقدمات کے خاتمے کے لئے صلح جوئی پر رضامند ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وینسٹائن زرتلافی یا معاضہ اپنی جیب سے ادا نہیں کریں گے بلکہ یہ رقم ان کے دیوالیہ ہو جانے والے سابقہ سٹوڈیو ’دی وینسٹائن کمپنی‘‘کے انشورر ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :