کینیڈا کے جزیرے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہو گئے،6 ایمبولینس کو طلب کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 دسمبر 2019 14:57

کینیڈا کے جزیرے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ
کینیڈا ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،12 دسمبر 2019ء) :کینیڈا کے جزیرے گبریولا کے اختتام پر ایک مسافر بردار نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے بین الااقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے سیاحتی جزیرے پر ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،اس حادثے میں طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں سے شدید آوازیں آ رہی تھیں جس پر سب گھروں سے باہر نکل آئے۔تھوڑی دیر میں طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوتے دیکھا گیا۔ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے میں کوئی شخص زندہ موجود نہیں ہے۔طیارے میں مسافروں کی تعداد اور منزل سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

طیارہ گرنے کی جگہ پر 6 ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مسافر جہاز لاپتہ ہو جاتے ہیں۔2017ء میں ایک کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں استنبول شہر کے ایشیائی حصے کے نزدیک ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا تھا ۔ جہاز پر عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔اسی طرح ایجپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب لاپتہ ہوگئی تھی۔

اس مسافر طیارے میں عملے کے ارکین سمیت 66 افراد سوار تھے۔ایئر بس 320 نے قاہرہ کو ایئر پورٹ پر 20 منٹ میں لینڈ کرنا تھا لیکن جہاز مصر اور یونان کے ریڈار پر سے اچانک غائب ہو گیا۔ پائلٹ کی جانب سے کوئی مدد بھی نہیں مانگی گئی۔رواں ماہ کے آغاز میں جہاز کی تلاش میں مصروف ٹیم کا کہنا تھا کہ ’بلیک بکس پہلا سگنل ملا ہے اور فلائٹ ریکاڈر‘ کا پتہ لگا لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :