نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18 کوچنگ کیمپ سکھر میں لگا یا جائے گا

جمعہ 13 دسمبر 2019 17:49

نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18 کوچنگ کیمپ سکھر میں لگا ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) نیشنل بینک کے زیراہتمام نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18بوائز اینڈ گرلزکوچنگ کیمپ بروز منگل17دسمبر کو10 بجے صبح پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں لگایا جائیگا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس کا افتتاح نیشنل بینک مین برانچ کے منیجر شاہد جتوئی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی کے صدر عارف حسین اور دیگر موجود ہوں گے۔

کیمپ کمانڈنٹ سید ابوذر امرئو ہوں گے جو انڈر 18 بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کو ہاکی کی تکنیکی اوراس کی مہارتوں سے روشناس کرائیں گے جبکہ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی سمیرسلیم، فصیح الراحمن گول کیپرکوچ کے فرئض انجام دیں گے۔ اس کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچربھی د ے جائیں گے اور سائنٹفک ٹریننگ فٹنس اور کھیل کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :