دالبندین ،سنگدل باپ نے تین بچوں کو تین دن تک کمرے بند کر رکھا

لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو ماں کے حوالے ،باپ کر گرفتار کرلیا

اتوار 5 جنوری 2020 20:45

دالبندین ،سنگدل باپ نے تین بچوں کو تین دن تک کمرے بند کر رکھا
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2020ء) دالبندین کے علاقے چہتر میں سنگدل باپ نے اپنے تین بچوں کو تین دن تک کمرے بند کر رکھا ،لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو ماں کے حوالے جبکہ باپ کر گرفتار کرلیا زرائع کے مطابق چہتر کے علاقے کلی حاجی عبد القادرمیں عبد العزیز نامی شخص نے اپنے تین کمسن بچوں کو کمرے بند کر کے ساتھ میں زہر بھی رکھ دیا اور باہر لوگوں کو دھمکی دیتا رہا جس نے دروازہ کھولا تو وہ تینوں بچوں کو زہر دے کر مار ڈالے گا صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی کو اطلاع ملتے ہی انہوں نے لیویز انتظامیہ کو موقع پر روانہ کردیا لیویز نے تینوں بچوں جس میں ایک سالہ شاہ زیب دو سالہ سعد اور تین سالہ میمونہ کو کمرے سے باہر نکال دیا اس دوران سنگ دل باپ نے لیویز اہلکار سفر کے ساتھ مزاحمت کرکے اسے زخمی کردیا اسکے باوجود لیویز اہلکار سفر خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کے والد عبد العزیز کو گرفتار کر لیا بچے تین دن تک کمرے میں بھوکے پیاسے بند رہے انتظامیہ کے مطابق بچوں کا والد بظاہر نشئی لگتا ہے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :