شمالی ایران میں مسافر بس الٹنے سے 20 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے

جمعرات 9 جنوری 2020 23:42

شمالی ایران میں مسافر بس الٹنے سے 20 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2020ء) شمالی ایران میں مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ صوبہ مازندارن کے علاقے دوآب میں اس وقت پیش آیا جب مسافر بس تہران سے صوبہ گولستان کے علاقے گونباد جا رہی تھی، حادثے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 24 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیق میں حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ ایران میں تیزرفتاری کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں سالانہ 20 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوتے ہیں۔