ہرنائی، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز کردیاگیا

زرغون غر، زردآلو، کھوسٹ میں چند دن بعد مہم شروع کرینگے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

بدھ 15 جنوری 2020 15:24

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی میں پانچ روزہ انسداد مہم کاآغاز ہوچکاہے، ضلع کے 14 زون میں سے 11 زون میں قطرے پلانے والے ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں مصروف ہیں جبکہ3 زون میں موسم بہتر ہونے کے بعد شروع کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں انسداد پولیو مہم کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈبلیو ایچ او ، ای پی ای آئی ، محکمہ صحت ، پیرامیڈیکس کے ضلعی صدر حاجی عبدالودود ترین بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہاکہ چونکہ محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 13 جنوری کو صوبے کے مختلف اضلاع میں مہم کاآغاز کرنا تھا تاہم ضلع ہرنائی میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث انسداد پولیو مہم کو ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کے حکام کی مشاورت سے ملتوی کرکے 15 جنوری سے مہم کاآغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ برفباری اور رابطہ سڑکوں میں مشکلات کے باعث 3 زون زرغون غر ، زردآلو ، اور کھوسٹ میںدو، تین دنوں کے بعد پولیو مہم شروع کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے علاقہ تحصیل شاہرگ بازار میں ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ایمرجنسی بنیادوں میں ضلع بھر میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قطرے پلانے والی ٹیمیوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :