اسلام آباد ہائی کورٹ نے مذہب کے نام پرشراب کی فروخت کے کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مذہب کے نام پرشراب کی فروخت کے کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔جمعہ کو اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ محفوظ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان یونائٹیڈکرسچین موومنٹ اورسنٹرفاررول آف لا نے درخواست دائرکررکھی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عیسائی مذہب میں شراب ممنوع ہے مذہب کے نام اجازت پرپابندی لگائی جائے ۔درخواست گزار کے وکیل ماجد بھٹی نے عیسائیت کے نام پر340 لائسنس ہولڈرزکی لسٹ عدالت میں پیش کی ۔عدالت نے کیس میں وفاق کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔