طلبااور اساتذہ کا نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:14

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول گھوڑے شاہ روڈلاہورکے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور پرائم پبلک سکول بٹ چوک کالج روڈ ٹائون شپ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ-1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان جوہر ٹائون لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملتان روڈلاہورگورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈلاہورارتقاء اطفال مناواںلاہورگورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کوٹ نور شاہ فیروزوالہ اور گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کوٹ نور شاہ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد736تھی۔