حرا مانی کا بہترین اداکارہ کے طور پر نامزدگی پر مداحوں کا شکریہ

پیر 20 جنوری 2020 12:42

حرا مانی کا بہترین اداکارہ کے طور پر نامزدگی پر مداحوں کا شکریہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) اداکارہ حرا مانی نے ’’پی آئی ایس ای2020‘‘ میں بہترین اداکارہ کے طور پر نامزدگی پر مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل’’دوبول‘‘ میں بہترین اداکاری پر ان کا نام ’’پاکستان انٹرنیشل سکرین ایوارڈ‘‘2020(پی آئی ایس ای) میں بہترین اداکاری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جس پر وہ اپنے مداحوں کی شکر گزار ہیں جو ان کے کام کو اتنا سراہتے ہیں، حرامانی ان دنوں ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ اور ’’غلطی‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔