خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے تندوروں کی معائنہ رپورٹ جاری کردی

منگل 21 جنوری 2020 12:15

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے تندوروں کی معائنہ رپورٹ جاری کردی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے تندوروں کے معائنہ سے متعلق رپورٹ جاری کردی‘ صوبے کے 7 اضلاع میں دوسال کے دوران 2 ہزار 138 تندوروں کا معائنہ کیا اور رجسٹریشن کی‘ فوڈاتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گندگی اور فوڈ سیفٹی معیار کی خلاف ورزی پر34 تندور سیل‘ دوہزار کلوآٹا تلف کیاگیا‘ روٹی میں گلوکوز کے استعمال پر اب تک 10لاکھ روپے کے جرمانے کئے چکے ہیںجبکہ اخبارمیں لپیٹ کر روٹی کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے‘ فوڈ اتھارٹی کے مطابق تندوروں میں سٹین لیس سٹیل برتنوں کا استعمال کیاجائے اور تندورمیں کام کرنے والے افراد کی ذاتی صفائی غیر اطمینان بخش ہے‘ فوڈ سیفٹی رپورٹ کے مطابق 70سے 80 فیصد تک کے تندور فوڈ سیفٹی معیار کے مطابق نہیں ہیںاور تندروں کیلئے بنائی گئی ایس اورپیز پر عملدرآمد نہیں کیاجارہاہے‘ فوڈاتھاڑٹی کے مطابق تندوروں میں کام کرنے والے 180افرد کو تربیت دی گئی ہے ‘رپورٹ کے مطابق تندوروں میں صحت کی اصلاحات ناگزیر ہیں‘تندروں میں کام کرنے والے افراد فوڈ اتھارٹی سے تربیت یافتہ ہونے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :