آٹا، چینی بحران کے بعد دالیں بھی ناپید

گراں فروشوں نے حکومت ریٹ پر دالیں بیچنے سے انکار کر دیا، ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں سے دکاندار پریشان

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 22 جنوری 2020 19:19

آٹا، چینی  بحران کے بعد دالیں بھی ناپید
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 22 جنوری 2020) : آٹا، چینی  بحران کے بعد دالیں بھی ناپید، گراں فروشوں نے حکومت ریٹ پر دالیں بیچنے سے انکار کر دیا، ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں سے دکاندار پریشان تفصیلات کے مطابق گراں فروشوں نے ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے باعث دالیں بیچنے سے انکار کر دیا ہے۔ گراں فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت ریٹ پر دالیں نہیں بیچ سکتے۔

سپر سٹور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے تھوک اور ڈی سی ریٹ کے فرق کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم ابھی بھی اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اس پر ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو دالوں، سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدرسپرسٹورزایسوسی ایشن احمد نواز نے بیان جاری کیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ کل سےدالیں،چینی،سبزیاں،مرچیں،چاول نہیں بیچیں گے، حکومت کےمقررکردہ نرخوں پراشیائےخورونوش نہیں بیچ سکتے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا تھا کہ مہنگی اشیاخریدکرسستےداموں فروخت نہیں کرسکتے۔ واضع رہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کے بعد چینی کے قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ چینی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا تھا، 100 کلو چینی کی قیمت 7300 سے بڑھ کر 7550 روپے ہو گئی تھی۔ چینی کی 100 روپے کے تھیلے میں 250 روپے اضافہ ہوا تھا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل آٹا چکی مالکان نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فی کلو قیمت میں چند ہی روز میں مزید 6روپے فی کلو اضافہ کر دیا تھا۔

بتایاگیا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ 10دنوں کے دوران ایک من گندم کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے اس کا ریٹ 1800روپے سے بڑھ کر 2200روپے تک پہنچ گیا تھا ۔ گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بنا کر آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی سے بنے آٹے کی قیمت میں 6روپے اضافہ کردیا تھا جس سے اس کا ریٹ 64روپے سے بڑھ کر 70روپے ہو گیا تھا ،آٹا چکی مالکان نے اضافی نرخون کا فوری طور پر اطلاق کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا تھا کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں چکی آٹا کی قیمت 72روپے فی کلو بنتی ہے لیکن ایک کلو چکی آٹا کی قیمت 70روپے مقرر کی گئی ہے ۔

واضع رہے کہ آٹا چکی مالکان نے چند روز قبل بھی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سپرسٹورزایسوسی ایشن کاکل سےغیرمعینہ مدت تک ہڑتال کااعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :