چنیوٹ: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

منشیات فروشوں،جواریوں سمیت8ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 22 جنوری 2020 23:06

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے منشیات فروشوں،جواریوں سمیت8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4ملزمان عابد،رمضان،احمد اور امیر کو گرفتار کرکے 520گرام چرس،28لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف کاروائیاں تھانہ سٹی اور تھانہ کانڈیوال سے سیف اللہ اے ایس آئی اور ارشاد حسین اے ایس آئی نے کیں۔

قمار بازوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4ملزمان منشاء،ناصر،جاوید اور امیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی اور رجوعہ سے انسپکٹر شوکت حسین، عبدالرشید ایس آئی،مروت حسین ایس آئی،طارق محمود ایس آئی نے کیں۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :