چین میں کورونا وائرس بے قابو، 17 افراد ہلاک

وائرس پھیلاؤ سے بچنے کے لئے ایک کروڑ افراد پر مشتمل شہر ووہان مکمل سیل ،ٹرین،بس سروس بھی معطل

جمعرات 23 جنوری 2020 15:02

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا پراسرار کورونا وائرس اب ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی پھیلنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہوبائی کے دارالحکومت ووہان میں کورونا وائرس سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 547 تک پہنچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق چین کے صحت حکام نے وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے 1 کروڑ افراد پر مشتمل شہر ووہان کو مکمل طور سیل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔چین میں ٹرینوں اور بس سروسز کا نظام معطل ہونے کے باعث قمری سال کی تعطیلات گزارنے کے لئے اپنے گھروں کو گئے 40 کروڑ افراد پھنس کر رہے گئے ۔

متعلقہ عنوان :