برطانوی آرٹسٹ نے 600 رنگین پنسلوں سے انسانی کھوپڑی کا ماڈل تیار کرلیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) برطانیہ کے شہر سفولک میں 43 سالہ سکاٹ نائٹ نے 600 رنگین پنسلوں سے ایک بڑی انسانی کھوپڑی کاماڈل تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سفولک شہرکے رہائشی سکاٹ نے 6oo پینلسوں سے کھوپڑی کا ماڈل تیار کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وہ بچپن سے کچھ انوکھا کرنا چاہتا تھا جس کے لئے اس نے رنگین پنسلیں اکٹھا کرنا شروع کیں اور ایک انوکھا شاہکار تیار کر ڈالا۔ اس کا کہنا ہے کہ میرے تیار کردہ کھوپڑی کے ماڈل کی خوبی یہ ہے کہ اسے فاصلے سے دیکھا جائے تو اصل معلوم ہوتا ہے اور دیکھنے والے داد دیئے بغیر رہ نہیں سکتے۔

متعلقہ عنوان :