فیصل آباد، کاٹن کے گودام میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 25 جنوری 2020 15:52

فیصل آباد، کاٹن کے گودام میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) فیصل آباد کے ایک گودام میں ذخیرہ کی گئی کاٹن ویسٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا، فائربریگیڈ کی 8گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک گودام میں کاٹن ویسٹ ذخیرہ کی گئی تھی جس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔آگ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی8 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں موجود ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :