امریکی وزیرِ خارجہ یوکرین اسکینڈل پر انتظامی موقف پوچھنے پر برہم

یوکرین میں سابق امریکی سفیر کا دفاع نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں صحافی/جوکہناتھا کہہ دیا،پومپیوکاجواب

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:41

امریکی وزیرِ خارجہ یوکرین اسکینڈل پر انتظامی موقف پوچھنے پر برہم
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو یوکرین اسکینڈل پر انتظامیہ کا موقف پوچھنے پر خاتون رپورٹر پر برہم ہو گئے، کمرے میں بلایا، ان پر چلائے نا زیبا الفاظ بھی کہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون صحافی نے امریکا کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے سوال کیا کہ کیا وہ یوکرین میں سابق امریکی سفیر کا دفاع نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں مائیک پومپیو نے جواب دیا کہ میں نے محکمہ خارجہ کے ہر عہدیدار کا دفاع کیا ۔

صحافی نے پھر سوال داغ دیا کہ انہوں نے کب یووانوچ کا دفاع کیا ہی اس پر پومپیو برہم ہو گئے اور کہا کہ جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا، جس کے بعد انہوں نے صحافی کا شکریہ ادا کر کے انٹرویو ختم کر دیا۔صحافی میری لوئیس کیلی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بعد میں انہیں ریکارڈر کے بغیر کمرے میں بلایا، ان پر کافی دیر تک چلاتے رہے، جبکہ نازیبا الفاظ بھی کہے۔