ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس اور میڈیکل سٹور چلانے والوں کیخلاف مقدمات ڈرگ کورٹ کو بھجوا دیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 جنوری 2020 17:15

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس اور میڈیکل سٹور ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت اجلاس میں میڈیکل سٹورز کے کیسز کی سماعت کی گئی، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف کیس پراسکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی ہے ، جبکہ ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنیوالے چند ا فراد کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ،جبکہ کچھ کیس آیندہ اجلاس کے لئے ملتوی کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد سیف انور جپہ منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سیکرٹری بورڈبرخونہ حمید،تمام تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔