امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران فلپائن کے سمندر میں گر کر تباہ

ہیلی کاپٹر میں موجود پانچوں اہلکاروں کو زندہ بچالیا گیا،تین کی حالت نازک،ملٹری اسپتال منتقل کرادیاگیا

اتوار 26 جنوری 2020 14:00

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران فلپائن کے سمندر میں ..
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران فلپائن کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک فوجی آپریشن کے دوران امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ایم ایچ60 فلپائن کے کھلے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں موجود پانچوں اہلکاروں کو زندہ بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی بحریہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ پانچ میں سے تین اہلکاروں کی حالت نازک ہے جنہیں جاپانی ہیلی کاپٹر کی مدد سے اوکینوا میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر دو اہلکاروں کو امریکی بحری جہاز پر پہنچا دیا گیا ہے۔بحری ہیلی کاپٹر کی تلاش اور اہلکاروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں دو امریکی وارشپ کے ساتھ جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس اور جاپان کوسٹ گارڈ نے حصہ لیا۔ اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔امریکی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں حادثے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ یہ بھی واضح نہیں کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کس قسم کی فوجی کارروائی میں مصروف تھا۔

متعلقہ عنوان :