ہانگ کانگ یونیورسٹی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تدابیرجاری کردیں

ہاتھ بارباردوھوئیں،ماسک پہنیں،رش والی جگہ پر جانے سے پرہیز کریں،اپنا طبی معائنہ ضرورکرائیں،تدابیر

اتوار 26 جنوری 2020 14:00

ہانگ کانگ یونیورسٹی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تدابیرجاری کردیں
ہانگ کانگ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) ہانگ کانگ یونیورسٹی میں شعبہ پبلک ہیلتھ کے صدر گیبرئیل لیونگ نے اس وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بتادیں ۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ یونیورسٹی میں شعبہ پبلک ہیلتھ کے صدر گیبرئیل لیونگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بتائیں۔انہوں نے کہاکہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور اپنے ناک یا چہرے کو مت رگڑیں،احتیاط کریں اور باہر جاتے ہوئے ماسک پہن کر رکھیں،پرہجوم جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں،اگر آپ نے چین کے شہر ووہان کا سفر کیا ہے تو اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں،اپنے ڈاکٹر سے ہرگز یہ بات مت چھپائیں کہ آپ نے ووہان کا سفر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :