کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی مدد کو تیار ہیں،عرب امارات

ہمیں چین پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اس مشکل سے جلد ہی باہر نکل آئے گا،ولی عہد الشیخ محمد بن زاید

پیر 27 جنوری 2020 12:10

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی مدد کو تیار ہیں،عرب امارات
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ اس بحران سے نکلنے کے لیے ہم اپنے دوست ملک چین کی بھرپور مدد کریں گے۔ ہمیں چین پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اس مشکل سے جلد ہی باہر نکل آئے گا۔ اس میں متحدہ عرب امارات انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بیجنگ کی مدد کو تیار ہے۔