عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ہنگامی دورہ پر چین روانہ، کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں گے

پیر 27 جنوری 2020 14:45

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ہنگامی دورہ پر چین روانہ، کرونا وائرس سے ..
جنیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ہنگامی دورہ پر چین روانہ ہو گئے۔وہ چین میں کرونا وائرس کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایڈھنوم گبریسسوس نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میں چین میں حکومت کے عہدیداروں اور ماہرین صحت سے ملاقات کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی وہاں وائرس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کے بعد کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دورے سے ان کی چین کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم ہو گی اور انہیں بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :