ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت پولیو مکاؤ کمیٹی کا اجلاس

محکمہ صحت کی ٹیمیں 17فروری سے ہر بچے کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔والدین کو چاہئے تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر

پیر 27 جنوری 2020 15:17

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت پولیو مکاؤ کمیٹی کا اجلاس
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ضلعی پولیو مکاؤ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت ،تعلیم ،ریسکیو 1122،سوشل ویلفیئر ،پاپولیشن ،لوکل گورنمنٹ کے سربراہان ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور علماء کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ افسران پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔

پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہے۔محکمہ صحت کی ٹیمیں 17فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران 4لاکھ 38ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔والدین کو چاہئے کہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :