فلسطین کی جانب سے موبائل ہیلتھ یونٹس کا عطیہ پاکستان کے حوالے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے وصول کیا

منگل 28 جنوری 2020 15:57

فلسطین کی جانب سے موبائل ہیلتھ یونٹس کا عطیہ پاکستان کے حوالے، ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) فلسطین کی جانب سے عطیہ دی گئی موبائل ہیلتھ یونٹس پاکستان کے حوالے کر دی گئیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فلسطین کے سفارتخانے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں موبائل ہیلتھ یونٹس کو وصول کیا۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق منگل کو موبائل ہیلتھ یونٹس پاکستان کے حوالے کرنے کی تقریب میں فلسطین کے یہاں متعین سفیر اور وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ فلسطین کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ یہ موبائل ہیلتھ یونٹس ان دور دراز کے علاقوں میں استعمال کی جائے گی جہاں صحت کی سہولیات کی رسائی ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم فلسطین کاز کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے۔