ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی ہوں، ریما

منگل 28 جنوری 2020 21:51

ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی ہوں، ریما
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ وہ ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی ہیں کیونکہ اگر کوئی کسی طرح کا بھی کمنٹ کر دے تو معاملات بگڑ جاتے ہیں۔ انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پرائیویسی کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں، بیٹے اور بہنوں کوکبھی میڈیا پر نہیں لے کر آئیں۔

(جاری ہے)

ا نگریزی زبان پر بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرا یا آپ کا نہیں بلکہ پوری سماج کا رونا ہے کہ اگر کوئی غلط انگلش بول دے تو اس کا مذاق بنایا جاتا ہے لیکن اگر کوئی انگریز غلط اردو بولے تو دیکھا ہے کہ کسی نے مذاق بنایا ہو انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زبان کو لے کر شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے نہ ہی کسی کا مذاق بنانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :