کئی ناکامیوں کے بعد ایران کا سیٹلائٹ روانہ کرنے کا نیا منصوبہ

ْجلد ہی زمین کے مدار میں ایک مواصلاتی سیٹلائٹ کو پہنچا دیا جائے گا،وزیرمواصلاتی ٹیکنالوجی

بدھ 29 جنوری 2020 13:17

کئی ناکامیوں کے بعد ایران کا سیٹلائٹ روانہ کرنے کا نیا منصوبہ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) ایران کے مواصلاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے نگران وزیر محمد جواد آذری جھرمی نے کہاہے کہ جلد ہی زمین کے مدار میں ایک مواصلاتی سیٹلائٹ کو پہنچا دیا جائے گا۔ ایران زمین کے مدار میں ایسے چھ سیٹلائٹس لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی سیٹلائٹ زمینی مدار میں پہنچانے کے بارے میں یہ ٹویٹ ایران کے مواصلاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے نگران وزیر محمد جواد آذری جھرمی نے کی۔

(جاری ہے)

جھرمی نے واضح کیا کہ زمین کے مدار میں ظفر نامی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ مزید سیٹلائٹس بھی مدار میں بھیجے جائیں گے۔ پہلے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے حوالے سے ایرانی وزیر نے کوئی حتمی تاریخ یا مہینہ نہیں بتایا۔مختلف ذرائع کے مطابق گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران امام خمینی خلائی مرکز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان مشکلات کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے اس ایرانی ادارے کو بین الاقوامی منڈی سے خلائی سیٹلائٹ کے بعض ضروری فاضل پرزوں کی خرید ناممکن ہو چکی ہے۔