سعودی طالبات کے وارے نیارے ہو گئے
نجران یونیورسٹی کی طالبات کو صبح سویرے کافی کا کپ بلامعاوضہ دِیا جا رہا ہے
محمد عرفان جمعرات 30 جنوری 2020 12:13
(جاری ہے)
اُردو نیوز کے مطابق طالبات کو اب صبح کے وقت کیفے ٹیریا سے کافی کا مفت کپ پینے کی بڑی سہولت مِل گئی ہے۔
جس کے باعث اب کیفے ٹیریا میں طالبات کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ان کی تمام شکایات دُور ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طالبات نے شکایت کی تھی کہ کیفے ٹیریا میں پیش کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء حفظانِ صحت کے معیارات پر پُوری نہیں اُترتیں۔ دُوسری شکایت یہ تھی کہ کھانے پینے کی ورائٹی بہت محدود ہے جس کی بناء پر وہ اُکتا جاتی ہیں اور انہیں یونیورسٹی سے باہر جا کر کھانا پینا پڑتا ہے۔ ایک اور شکایت کیفے ٹیریا کی جانب سے اشیاء کے بہت زیادہ نرخوں کے حوالے سے تھی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کیفے ٹیریا میں ملنے والی اشیاء بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں جن کی وجہ سے اُن کی صحت کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طالبات پر پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ گھر سے یا باہر سے کھانا خرید کر یونیورسٹی کے احاطے میں نہیں کھا پی سکتیں۔ یہ شکایت سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کیفے ٹیریا انتظامیہ سے بات کر کے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے اور حفظانِ صحت کے معیار کو بہتر بنانے کی تاکید کی گئی۔ جبکہ کیفے ٹیریا کی جانب سے طالبات کو یہ خوش خبری بھی سُنا دی گئی کہ وہ صبح کے وقت گرما گرم کافی سے بھی لطف اندوز ہو سکتی ہیں، جس کے بدلے میں ان سے کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.