چین میں کوورونا وائرس سے بچاو کیلئے ماسک کی قلت ،قیمت معمول سے پانچ گنا بڑھ گئی

جمعرات 30 جنوری 2020 15:16

چین میں کوورونا وائرس سے بچاو کیلئے ماسک کی قلت ،قیمت معمول سے پانچ ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2020ء) چین میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ماسک کی قلت ہوگئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے اسٹورز پر ماسک کی فروخت معمول سے تقریبا پانچ گنا زیادہ ہو گئی ہے،جس کے باعث اکثر میڈیکل اسٹورز پر ماسک دستیاب نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

چینی شہری کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے حفاظتی ماسک کی تیزی سے خریداری کر رہے ہیں جبکہ چینی نئے قمری سال کی تعطیلات کے آغاز پر ماسک کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

ماسک تیار کرنے والی جاپانی کمپنیاں بڑھتی طلب پوری کرنے کے لیے اپنی پیداوار میں اضافہ کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ چین گزشتہ کئی روز سے ایک نئی وبا کا شکار ہے جس کی علامات نمونیا سے ملتی جلتی ہیں، لیکن اس بیماری کی وجہ ایک نیا وائرس ہے جس کا تعلق کورونا قسم کے وائرس کے خاندان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :