گوگل کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات روکے، عالمی ادارہ صحت

سوشل میڈیا نے ا س وبا کے حوالے سے غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کو محدود کرنا شروع کر دیا ،سربراہ عالمی ادارہ

منگل 4 فروری 2020 12:32

گوگل کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات روکے، عالمی ادارہ صحت
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2020ء) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اڈہینوم گبرائسس نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ سرچ انجن گوگل کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلق افواہیں اور غلط معلومات روکنے پر کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کہی۔ اس اجلاس میں چین میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے سوشل میڈیا کے کردار پر غور کیا گیا۔ گبرائسس کے مطابق ٹویٹر، فیس بک، ٹین سینٹ اور ٹک ٹوک نے اس وبا کے حوالے سے غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کو محدود کرنا شروع کر دیا ہے۔