چین ،کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 425 ہو گئی ،

مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز ، مزید شہروں میں لاک ڈائون

منگل 4 فروری 2020 12:54

چین ،کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 425 ہو گئی ،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 425 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔منگل کو چینی ہیلتھ کمشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صوبہ ہوبی میں کورونا سے متاثرہ 64 افراد کی موت کے بعد اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 425 ہو گئی ہے جبکہ کہا ہے کہ مزید 2,345 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی حکام کے مطابق ونزائو شہر کے بعد مزید شہروں کو لاک ڈائون کر دیا گیا ہے جن میں شنگھائی سے 175کلو میٹر اور ہوبی سے 850 کلو میٹر دور واقع شہر تائیژائو بھی شامل ہے،تائیژائو صوبہ ہینگژائو کا شہر ہے جس کے ایک ضلع میں علی بابا کا صدر دفتر بھی موجود ہے۔دریں اثناء منگل کو چین کے خودمختار خطے مکائو جس کی معشیت کا 80 فیصد دارومدار جوئے خانوں کی آمدنی پر ہے، میں تمام جوئے خانے (کسینو) عارضی طور بند کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے ،مکائو میں پیر کو کورونا وائرس کا 10واں مریض سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :