استنبول ائیرپورٹ پر ترکش ائیرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا
حادثہ طیارے کے رن وے پر سے پھسل جانے کے باعث پیش آیا، طیارے میں 177 سوار تھے، آخری اطلاعات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 52 افراد زخمی ہوئے
محمد علی بدھ 5 فروری 2020 21:31
(جاری ہے)
اب اس حوالے سے ترک حکام نے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی ہے۔
جب حادثہ ہوا تب طیارے میں 177 مسافر سوار تھے۔ طیارہ رن وے پر پھسل کر باہر کے علاقے میں جا گرا اور 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ تاہم معجزانہ طور پر اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 52 مسافر زخمی ضرور ہوئے۔ حادثے کے بعد طیارے میں موجود بیشتر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت فوی باہر نکل آئے۔ بعد طیارے میں پھنسے ہوئے مسافروں کو امدادی ٹیموں نے ہنگامی آپریشن کر کے باہر نکالا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ائیرلائن کے ایک مسافر طیارے کو کچھ روز قبل بھی اسی ائیرپورٹ پر اسی قسم کا حادثہ پیش آیا تھا۔ ائیرلائن کا مسافر طیارہ دوران لینڈنگ رن وے پر سے پھسل گیا تھا۔ تاہم اس حادثے میں نہ طیارے کو کوئی نقصان پہنچا تھا نہ کسی مسافر کو۔ اب استنبول ائیرپورٹ پر پیش آئے حادثے کے بعد ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فی الحال مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.