ڈاکٹر طاہر القادری کا 69واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گا

جمعرات 6 فروری 2020 14:34

ڈاکٹر طاہر القادری کا 69واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 69واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گا اس سلسلے میں پاکستان بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،دعائیہ تقریبات،محافل ،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

۔ پروفیسرعلامہ طاہر القادری ملک کے ایک معروف مذہبی سکالر ہیں جو کہ منہاج القرآن انٹر نیشنل کے بانی رہنما ہیںوہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے ۔پروفیسر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔