سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے مبینہ آڈیو پیغام و حراست سے فرار ہونے کا نوٹس

سینیٹر رحمان ملک کا وزارت داخلہ نے احسان اللہ احسان کی فراری و آڈیو پیغام پر وزارت داخلہ سے تین دنوں میں رپورٹ طلب کرلی

پیر 10 فروری 2020 16:34

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے مبینہ آڈیو پیغام و حراست سے فرار ہونے کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے مبینہ آڈیو پیغام و حراست سے فرار ہونے کا نوٹس لیا ۔

سینیٹر جاوید عباسی نے کمیٹی اجلاس میں احسان اللہ احسان کے فرار و آڈیو پیغام کا معاملہ اٹھایا۔سینیٹر جاوید عباسی کی توجہ نوٹس پر سینیٹر رحمان ملک نے احسان اللہ احسان کے فرار و مبینہ آڈیو پیغام کا نوٹس لیاگیا ۔ سینیٹر رحمان ملک کا وزارت داخلہ نے احسان اللہ احسان کی فراری و آڈیو پیغام پر وزارت داخلہ سے تین دنوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔