بہاولپور میں دو ای روزگار سنٹرز کا افتتاح‘ نوجوانون کو آن لائن آمدنی کمانے کے مواقع ملیں گے‘ وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری

جمعرات 13 فروری 2020 18:37

بہاولپور میں دو ای روزگار سنٹرز کا افتتاح‘ نوجوانون کو آن لائن آمدنی ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2020ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈیجیٹل بہاولپور تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے بہاولپور میں دو ای روزگار سنٹرز کا افتتاح کر دیا۔ ای روزگار پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کا مشترکہ منصوبہ ہے جبکہ یہ ای روزگار سنٹرز گورنمنٹ صادق کالج فار ویمن یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قائم کئے گئے۔



تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب‘ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر افسران و طلبا شریک ہوئے۔ وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ ای روزگار مراکز سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو آن لائن آمدنی کمانے کے سنہرے مواقع ملیں گے۔

(جاری ہے)



وزیرخوراک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپس میں بھی ای روزگار سنٹرز کھولنے کیلئے مکمل سپورٹ کا وعدہ کیا۔

ڈی جی ساجد لطیف نے کہا کہ ای روزگار پروگرام سے اب تک32مراکز سے 16ہزار نوجوان تربیت لیکر 23کروڑ روپے کما چکے ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہاکہ بہاولپور میں ای روزگار سنٹر ز سے یہاں کے نوجوان ڈیجیٹل دور کے ثمرات سمیٹ سکیں گے اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :