اے سی نوشہرہ ورکاں نیجشن بہاراں گولڈن کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

جمعہ 14 فروری 2020 15:50

اے سی نوشہرہ ورکاں نیجشن بہاراں گولڈن کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کر ..
نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) دوسرے سالانہ جشن بہاراں گولڈن کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2020 کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں حیدر خان اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں کنور عثمان سعید خاں نے کردیا۔ افتتاحی میچ کامونکی ہاکی اکیڈمی اور اتحاد ہاکی کلب گکھڑ کے درمیان ہوا جو زبردست مقابلے کے بعد کامونکی ہاکی اکیڈمی نے تین دو سے جیت لیا،جبکہ دوسرے میچ میں ماڑی بھنڈراں نے تتلے عالی کی ٹیم کو تین صفر سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، جس سے نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اور صحت مند زندگی کے لئے کھیل کود بہت زیادہ ضروری ہے۔اس موقع پر امریکہ سے آئے ہاکی کے سابق کھلاڑیوں رانا سعید اشرف خان رانا محمد اسلم خان اور میاں انوارالحق گوہیر کے علاؤہ راؤ عمران سعید سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :