جاپان کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی آخری سہ مائی میں 6.3 فیصد کمی

منگل 18 فروری 2020 10:15

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) حکومت جاپان کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں کمی ہوئی ہے، اس کی وجہ صارف ٹیکس بڑھنے سے عوامی خرچ کم ہونا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکتوبر تا دسمبر کے دورانیے میں جی ڈی پی میں سالانہ اعتبار سے 6.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ سہ ماہیوں میں پہلی بار جی ڈی پی کم ہوئی ہے۔ 2014 ء میں صارف ٹیکس بڑھنے کے بعد بھی یہ جی ڈی پی میں ہونے والی سب بڑی کمی ہے۔ 2014ء کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی 7.4 فیصد کم ہوئی تھی۔جاپان کی نصف سے زائد جی ڈی پی کا انحصار صارف اخراجات پر ہوتا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرکے آغاز میں صارف ٹیکس کو 8 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کے بعد جی ڈی پی 2.9 فیصد تک کم ہوئی تھی۔