دُبئی میں ایک اور وسیع و عریض ہندو مندر تعمیر کیا جائے گا
جبلِ علی کے علاقے میں تعمیر ہونے والے اس مندر پر ساڑھے سات کروڑ درہم کی لاگت آئے گی، جس کا رقبہ 25ہزار مربع فٹ ہو گا
محمد عرفان بدھ 19 فروری 2020 12:08
(جاری ہے)
ایک اور ہندو مندر ابو ظہبی میں بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو 2022ء میں مکمل ہو گا۔
راجو شروف نے بتایا کہ جبلِ علی میں تعمیر کیا جانے والا یہ مندر دو منزلہ ہو گا جبکہ اس کے دو بیسمنٹ فلورز بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ پارکنگ کے لیے بھی ایک بڑا رقبہ مختص کیا جا رہا ہے۔ اس مندر کا ڈیزائن ایک بھارتی آرکیٹیکچر کمپنی ٹیمپل آرکیٹکٹس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ کمپنی مندروں کے ڈیزائن اور طرزِ تعمیر کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھتی ہے۔ جس نے دُنیا بھر میں تعمیر کیے جانے 200 مندروں کے ڈیزائن تیار کیے ہیں۔ اس نئے مندر کی تعمیر کے لیے دُبئی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظوری لی جا چکی ہے۔ راجو شروف کا مزید کہنا تھا کہ ابھی دُبئی میونسپلٹی کو درخواست دی ہے جس کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ سندھی گورو دربار کی تعمیر کے لیے زمین دُبئی حکومت نے 2018ء میں ہندو کمیونٹی کو بطور تحفہ دی تھی ۔ شروف کے مطابق نئے مندر میں کئی پرارتھنا استھان ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک لنگر خانہ بھی ہو گا۔ جبکہ کمیونٹی سے مخصوص تقریبات کے علاوہ شادی بیاہ اور موت کی رسموں کی ادائیگی کے لیے بھی وسیع رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ مندر 1958ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ جس کے لیے ہندو کمیونٹی کو زمین مرحوم شیخ راشد بن سعید المکتوم نے عطیہ کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.