نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپین شپ کے سلسلے میں قبائلی اضلاع کی ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز 24 فروری کو ہونگے

بدھ 19 فروری 2020 17:12

نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپین شپ کے سلسلے میں قبائلی اضلاع کی ٹیم کی تشکیل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپین شپ 2020 کے سلسلے میں قبائلی اضلاع کی ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں 24فروری بروز پیر صبح9 بجے منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

یہ ٹرائلز چیف سلیکٹر راجہ طاہر ،ادریس کندانی اورحاجی اکبر شینواری کی زیر نگرانی ہو نگے ، چیف سلیکٹر نے قبائلی اضلاع کہ تمام اسپیشل کرکٹ کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ٹرائلز میں بروقت شرکت یقینی بنائیں۔ اس موقع پر سید جعفر شاہ ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس بھی موجود ھونگے۔

متعلقہ عنوان :