کرونا وائرس کا خطرہ پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

گلگت بلتستان کے اضلاع ھنزہ اور نگر میں چین سے ہجرت کر کے آنے والے موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 21 فروری 2020 12:49

کرونا وائرس کا خطرہ پرندوں کے شکار پر پابندی عائد
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن بخاری) گلگت بلتستان کے اضلاع ھنزہ اور نگر میں چین سے ہجرت کر کے آنے والے موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ۔ انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافد کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ اور اسٹنٹ کمشنر ھنزہ ذولقرنین خان کے مطابق ان دنوں موسمی پرندے ہجرت کر کے چین کے راستے ھنزہ اور نگر کے علاقوں میں داخل ھو رہے ہیں جن کا مقامی لوگ شکار کرتے ہیں جس سے علاقے میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے دونوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے اس خطرے کے پیش نظر مہاجر پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی ھے ۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ھنزہ پاک چین سرحد پر واقع ہے جس کی وجہ سے موسمی پرندے چین سے ھنزہ میں داخل ھو رہے ہیں۔ جہاں ان کے متوقع شکار کے پیش نظر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :