احتساب عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت چار مارچ تک ملتوی کر دی

جمعہ 21 فروری 2020 16:36

احتساب عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) احتساب عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت چار مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔جمعہ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت نیب نے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے اسٹیٹ بنک کو لکھا گیا خط عدالت میں پیش کیا۔

فریال تالپور کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کی موکل کی دو بیٹیوں کے اکاؤنٹ بھی منجمد کردیے گئے ہیں ، بیٹیوں پر الزام نہیں تو پھر انکے اکاؤنٹس کیوں منجمد کردیے گئے۔جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل جواب طلب کر لیا ہے۔ فریال تالپور نے اپنے منجمد بینک اکاؤنٹس فعال کرانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔