ڈاکٹر ثمینہ وقارکی وزارت اطلاعات و ذیلی اداروں میں خدمات لائق تحسین اور نئے افسران کیلئے مشعل راہ ہیں
ان کی خدمات کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبرحسین درانی کا ڈی جی ریڈیو ڈاکٹر ثمینہ وقار کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب
پیر 24 فروری 2020 18:50
(جاری ہے)
وہ اس سادہ اور پروقار کی تقریب کی صدارت کر رہے تھے۔ تقریب میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد ظہور برلاس، قومی خبر رساں ادارے ’’اے پی پی‘‘ کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود خان، پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد طاہر حسن، پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی ،وزارت کے دیگر سینئر افسران اور پبلک ریلیشن کے سینئر و جونیئر افسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ڈاکٹر ثمینہ وقار اپنی مدت ملازمت کے دوران وزارت کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں اور بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں بھی تعینات رہ چکی ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ سیکرٹری اطلاعات نے نئے آنے والے انفارمیشن افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر ثمینہ وقار کی خدمات اور پیشہ وارانہ تجربہ آپ کیلئے مشعل راہ ہے، زندگی میں ایک اچھے استاد کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔ اکبرحسین درانی نے ڈاکٹر ثمینہ وقار کے ساتھ کام کرنے کے حوالہ سے بھی اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ صحت اور تندرستی کی زندگی بہت بڑی نعمت ہوتی ہے اور ہم ڈاکٹر ثمینہ وقار کیلئے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد صحت اور تندرستی والی زندگی کیلئے دعاگو ہیں، امید ہے کہ آنے والی زندگی میں ان کیلئے مزید نئی راہیں کھلیں گی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے ڈاکٹر ثمینہ وقار کو سوینئر اور پھول بھی پیش کیے۔ قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ظہور برلاس، ایم ڈی اے پی پی طارق محمود خان، ایم ڈی پی ٹی وی، وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں کے سینئر افسران اور پی آر اوز نے ڈاکٹر ثمینہ وقار کی شخصیت اور ان کے ساتھ کام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈاکٹر ثمینہ وقار نے اپنے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبرحسین درانی اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شرکاء کو وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے فرائض کی انجام دہی کے سنہرے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنی تمام تر توانائیاں ایک این جی او کیلئے صرف کریں گی جسے وہ گزشتہ دو سال سے چلا رہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.