"مکہ کی بیٹی" نامی گیت کی ویڈیو ریلیز کرنے والی سعودی لڑکی کو گرفتار کرنے کا حکم
گلوکارہ اصایلی کی گرفتاری کے احکامات گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے جاری کیے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا
محمد علی منگل 25 فروری 2020 00:28
مذکورہ ویڈیو میں گلوکارہ اصایلی خود حجاب پہنے مکہ مکرمہ کے مختلف ہوٹلوں اور چائے خانوں میں گلوکاری کرتی دکھائی دیں۔
(جاری ہے)
جبکہ اصایلی کے علاوہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی دیگر کم عمر لڑکیاں بھی مکمل لباس میں تھیں۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیو کا مقصد یہا پیغام دینا تھا کہ مکہ کی لڑکیاں بہت خوبصورت ہوتی ہیں اور اس شہر کے لوگ دوسرے شہر کی لڑکیوں کی بہت عزت کرتے ہیں۔
اس ویڈیو کو جہاں بہت سے لوگوں نے پسند کیا، وہیں بہت سے لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر مشتعل بھی ہوئے۔ مشتعل لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو بنانے والی لڑکی کو گرفتار کیا جائے۔ سوشل میڈیا کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے متعلقہ اداروں کو احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گروپ میں شامل تمام افراد کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات کی جائے۔ گورنر مکہ نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی موسیقی ہماری ثقافت اور اقدار کے خلاف ہے۔ گورنر نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ گروپ کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ تاہم آخری اطلاعات تک ویڈیو ریلیز کرنے والی لڑکی یا اس کے گروپ کے کسی بھی فرد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.