ملائیشیا میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے بادشاہ متحرک

سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی تراسی قانون سازوں سے ملاقاتیں ،حکومت سازی پر تبادلہ خیال

بدھ 26 فروری 2020 14:31

ملائیشیا میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے بادشاہ متحرک
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء)ملائیشیا میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے بادشاہ نے ملکی سیاست دانوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے اس ہفتے کے آغاز پر اچانک استعفے کے نتیجے میں برسر اقتدار مخلوط حکومت بھی ختم ہو گئی ہے، جس سے حکومتی خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے تراسی قانون سازوں سے ملاقاتیں کیں اور وہ بقیہ 139 قانون سازوں سے مل رہے ہیں۔ سلطان احمد شاہ ان سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وزارت عظمی کے منصب کے لیے وہ کس کے حق میں ہیں۔