سٹیزن پورٹل پر ماسک کی عدم دستیابی سے متعلق شکایات پر فوری کارروائیوں کا آغاز

جمعہ 28 فروری 2020 00:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے فیس ماسک کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے میڈیکل سٹوروں پر چیکنگ کے سسٹم کو منظم اور فعال بنانے کیلئے سٹیزن پورٹل پر ماسک کی عدم دستیابی سے متعلق شکایات پر فوری کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے اس حوالہ سے کہا کہ ضلع بھر میں انتظامیہ میڈیکل سٹوروں اور متعلقہ فارمیسیز پر چھاپے مار رہی ہے، شہریوں کو جہاں مہنگے ماسک فروخت کرنے کی شکایت ہو گی انتظامیہ فوراً کارروائی کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر انہیں کوئی مہنگے داموں ماسک خریدنے پر مجبور کرے تو وہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے ہسپتالوں نے اپنے سٹاف اور میڈیکل آفیسرز سمیت ڈاکٹروں کیلئے بڑے پیمانے پر ماسک خریدے ہیں، معمولی کمی کی شکایات سامنے آئی ہیں اس کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کر لئے گئے ہیں، جلد شہریوں کو وافر مقدار میں ماسک دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :