امل کلونی عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کریں گی

جمعہ 28 فروری 2020 16:09

امل کلونی عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کریں ..
مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) مالدیپ نے اقوامِ متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے انسانی حقوق کی ممتاز وکیل امل کلونی کو وکیل مقرر کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مالدیپ کی حکومت کا کہنا ہے کہ گیمبیا نے عالمی عدالت انصاف میں میانمار کی فوج کی جانب سے 2017 ء میں کئے جانے والے آپریشن کو چیلنج کر رکھا ہے اور اب مالدیپ بھی اس کیس کا حصہ بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کی وجہ سے تقریباً سات لاکھ تیس ہزار روہنگیا مسلمانوں کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کرنا پڑی تھی۔روہنگیا رہنماؤں نے مالدیپ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔امل کلونی کا کہنا ہے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے مالدیپ کی نمائندگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جوابدہی کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے اور میں اس معاملے میں روہنگیا مسلمانوں کو انصاف دلانے کی کوشش کروں گی۔

متعلقہ عنوان :