ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن ہری پور نے جیت لی

جمعہ 28 فروری 2020 19:51

ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خانپور کے زیراہتمام ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن ہری پور نے جیت لی۔ یونیورسٹی آف ہری پور نے دوسری اور گورنمنٹ زبیدہ امان گرلز ڈگری کالج غازی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خانپور میڈم صبرینہ بیگم کی سرپرستی اور لیکچرار فزیکل مس سعدیہ اشرف کی نگرانی میں منعقدہ ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈ منٹن چیمپئن شپ کا فائنل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن ہری پور اور یونیورسٹی آف ہری پور کے مابین کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن ہری پور نے سٹریٹ 0-2، 10-15 اور 9-15 سے میچ جیت کر چیمپئن شپ جیتنے کا قابل فخر اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح یونیورسٹی آف ہری پور نے دوسری اور گورنمنٹ زبیدہ امان گرلز ڈگری کالج غازی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انورالحسن گیلانی اور ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان نے چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم، پرنسپل اور کوچز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیمپئن شپ کے بہترین انعقاد پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان پور میڈم صبرینہ بیگم اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :