ْنیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کو 6مارچ کو طلب کرلیا

بدھ 4 مارچ 2020 17:13

ْنیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں پی ٹی آئی کے رہنما شوکت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) قومی احتساب بیوروز (نیب ) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کے سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کو 6مارچ کو طلب کرلیا ۔ نیب ملتان نے شوکت بسرا کو اثاثوں کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شوکت بسرا نے نیب کے کال اپ نوٹسز کو ہائیکورٹ میں چیلنچ کرنے کا اعلان کردیا۔ شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ مجھے مدعی سے ملزم بنا کر میرے خلاف انتقاما کاروائی کی جارہی ہے۔ڈی جی نیب ملتان کیخلاف چیئرمین نیب کو درخواست دے رکھی ہے۔شوکت بسرا کو پہلا نوٹس 20 فروری کو کیا گیا تھا۔شوکت بسرا نے ڈی جی نیب ملتان کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر چیئرمین نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔