میرپورخاص میں بھی ہولی کا تہوار منایا گیا ،نواب کالونی میں ہولی کی رنگا رنگ تقریب

منگل 10 مارچ 2020 23:58

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) میرپورخاص میں بھی ہولی کا تہوار منایا گیا ،نواب کالونی میں ہولی کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ہندو برادری کے مرد خواتین اور بچوں نے ہولی کی رسومات ادا کیں تفصیلات کے مطابق پوج مالہی ہندو پنچائت کی جانب سے نواب کالونی میں منعقد کی جانے والی ہولی کی تقریب میں ہندو برادری کے مرد،خواتین اور بچوں نے ہولکا کی یاد میں آگ جلائی گئی اور پہلاد بھگت کی خوشی میں رنگ پھینکا گیااوراجتماعی پو چا پا ٹ بھی کی گئی جبکہ رنگولی بھی بنائی گئی اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر ہولی کے مزے کو دوبالا کیا گیا اس موقع پر پوج مالہی ہندو پنچائت کے چیئرمین رمیش ڈیون کمار مالہی، فقیر جیرام داس،دولت کمار،جنرل سیکریٹر ڈاکٹر لال مالہی،کو آرڈینیٹر ہیڈ ماسٹر رمیش کمار،دنیش کمار اور دیگر افراد کا کہنا تھا کہ ہم مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنا تہوار ہولی دھوم دھام سے منارہے ہیں ۔