کورونا وائرس سے بچاؤکے حوالے سے قومی ادارہ صحت کی 3 رکنی ٹیم اسکردو پہنچ گئی

بدھ 11 مارچ 2020 13:33

کورونا وائرس سے بچاؤکے حوالے سے قومی ادارہ صحت کی 3 رکنی ٹیم اسکردو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکے حوالے سے قومی ادارہ صحت کی 3 رکنی ٹیم بدھ کو اسکردو پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے سیکرٹری صحت گلگت بلتستان سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق قومی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم کورونا سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے لیے پہنچی ہے جبکہ وائرس کی تشخیص کے لیے 2 رکنی ٹیم پہلے سے اسکردو میں موجود ہے۔ ماہرین کی تین رکنی ٹیم ایک ہفتہ تک گلگت بلتستان میں موجود رہے گی۔

متعلقہ عنوان :